بل گیٹس سے دولتمند ترین شخصیت کا اعزاز چھن گیا

نیو یارک:دولت کسی کی باندی نہیں ہوتی اس کا ایک اور ثبوت اس وقت مل گیا جب آن لائن مارکیٹنگ کمپنی ایمازون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیف بیزوس نے دولت کمانے کی دوڑ میں بل گیٹس کو اپنے سے کہیں پیچھے چھوڑدیا۔امریکی جریدے فوربس کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے ان سے دنیا کے دولتمند ترین شخص ہونے کا اعزاز جیف بیزوس نے چھین لیا ہے۔
جن کے اثاثوں کی مالیت 90.9 ارب ڈالرز تک جا پہنچی ہے۔ جبکہ بل گیٹس کے اثاثہ جات 90.7 ارب ڈالرز مالیت کے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 90 ارب ڈالرز جبکہ جیف بیزوز کی 89 ارب ڈالرز تھی۔
مگر آمیزون کے حصص کے اضافے سے جیف بیزوس کے اثاثوں کی مالیت 90.9 تک جا پہنچی، جس سے وہ نے بل گیٹس کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔رواں برس جیف بیزوس کے اثاثوں میں 10.2 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بل گیٹس اپنی آمدنی کا بڑا حصہ فلاحی سرگرمیوں پر خرچ نہ کرتے تو جیف میزوس کبھی دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل نہ کر پاتے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jeff bezos was the worlds richest man in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply