اشاعت حسین ٹاٹا کمپنی کے عبوری چیرمین مقرر

نئی دہلی:ٹاٹا سنز نے جمعرات کو اسٹاک ایکسچنج کے نام جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اشاعت حسین کو سائرس پی مستری کی جگہ کمپنی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیاہے۔ اس تقرری کا فوری طور پر اطلاق ہوگا۔
ان کے تقرر کی باقاعدہ توثیق کے لیے جلد ہی جنرل باڈی میٹنگ بھی طلب کی جائے گی۔ ٹاٹا سنز نے کمپنی کو ایک مکتوب کے توسط سے کمپنی کویہ بھی بتایا کہ مسٹر حسین اس وقت تک کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیرمین کے طور پر فرائض انجام دیتے رہیں گے جب تک ان کی جگہ کسی نئے چیئرمین کا انتخاب عمل میں نہیں آتا۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ishaat hussain named interim chairman of tcs in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply