جنوبی کوریا اور ایران کا تجارتی لین دین یورو میں کرنےکا فیصلہ

سیول:جنوبی کوریا کے وزیر مالیات نے آج کہا ہے کہ ان کا ملک 29 اگست سے ایران کے ساتھ یورو میں تجارت شروع کرے گا۔ دونوں ملکوں نے یورو میں تجارت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے مسٹر یو ہونے سیول میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ”اس پر آئندہ پیر سے عمل درآمد شروع ہوگا“۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت کی راہ میں جو روکاوٹیں کھڑی ہیں وہ اب کافی حد تک دور ہوجائیں گی۔ اب تک جنوبی کوریا ایران سے خریدے ہوئے تیل اور ایران کے اندر تعمیراتی پروجیکٹوں کی ادائیگی کوریائی کرنسی ’وون‘ میں ہوئی تھی۔
تاہم ایران پر سے مغربی پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد بھی تجارتی سرگرمیاں تیزی سے آگے نہیں بڑھ رہی تھیں۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran south korea to trade in euros from 29th august in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply