انفوسس لمیٹڈ کے منافع میں سات فیصد اضافہ

بنگلور:انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی دوسری بڑی کمپنی انفوسس لمیٹڈ نے رواں مالی سال کے تیسرے سہ ماہی میں 3708 کروڑ روپے کا فائدہ حاصل کیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی سہ ماہی کے 3465 کروڑ روپے کے منافع کے مقابلے میں سات فیصد زیادہ ہے۔
کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی آج ہوئی میٹنگ کے بعد جاری مالی حساب کتاب کے مطابق 31 دسمبر کو ختم سہ ماہی میں کمپنی کا کل کاروبار 17273 کروڑ روپے رہا جبکہ سال 16-2015کے تیسرے سہ ماہی میں یہ 15902 کروڑ روپے رہا تھا۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پانچ روپے قیمت کے اسٹاک پر 11 روپے کا عبوری منافع دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے تیسرے سہ ماہی تک کمپنی نے 10 روپے فی شیئر کا عبوری منافع دیا تھا۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Infosys q3 net up 3 cuts fy17 usd revenue guidance to 7 2 7 6 in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply