بڑے نوٹوں کو کھپانے کے لیے مدھیہ پردیش میں صرافوں کے وارے نیارے ،سونا45ہزار فی دس گرام بکا

اندور: ملک میں پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے پرانے بینک نوٹ بند کیے جانے کے اعلان کے بعد مدھیہ پردیش کے اندور شہر کی صرافہ مارکیٹ میں اچانک ان نوٹوں کی آمدتیزی سے بڑھ گئی جس کے باعث سونے کے نرخ زبردست اضافہ کے ساتھ فی دس گرام 45 ہزار روپے تک پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق اندور کے کئی صنعتکاروں کے گھر والے وزیر اعظم کے اعلان کے بعد دیر رات ہی گھر میں رکھے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹ کو خرچ کرنے کے مقصد سے تھیلے میں بھر کر صرافہ مارکیٹ نکل پڑےاور بدھ کی صبح تک زیورات اور سونے کے بسکٹوں کی خریداری کی۔
صرافہ تاجروں کے مطابق کچھ صارفین نے 10 لاکھ سے لے کر ڈیڑھ کروڑ روپے تک کا سونا خریدنے کی خواہش ظاہر کی۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ چونکہ دو لاکھ روپے تک کا سونا خریدنے پر پین کارڈ دکھاناضروری نہیں ہے۔ اس لیے اس رعایت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت سے لوگوں نے الگ الگ فرضی ناموں سے بھی بل بنوائے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indore currency ban leads to brisk trading at sarafa in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply