ہندوستان کی تاریخ میں ڈالر پہلی بار70 روپے کو بھی پار کر گیا

نئی دہلی: ہندوستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر ہندوستان کی تاریخ میں اب تک کی بلند ترین سطح 70روپے 07پیسے تک پہنچ گیا۔

پیر کے روز غیر ملکی زرمبادلہ بازار میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلہ ہندوستانی روپے کی قیمت میں1.6فیصد کمی دیکھی گئی ۔اور ڈالر بازار بند ہوتے ہوتے 69روپے93پیسے تک پہنچ گیا۔

اس کے بعد اس میں اضافہ ہی ہوتا رہا اور منگل کی صبح جب کاروبار شروع ہوا تو روپے کی قدر مزید گھٹ چکی تھی اور کاروبار 70روپے07پیسے فی ڈالر پر ہوتا رہا۔

ستمبر2013کے بعدڈالر کے مقابلہ روپے کی قدر میں یہ اب تک کی سب سے زیادہ گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔واضح ہو کہ اس سال ایشیا میں سب سے زیادہ گراوٹ ہندوستانی کرنسی میں ہی آئی ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian rupee hits record low of 70 per dollar in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply