گذشتہ مالی سال کے دران ہند امریکہ کے درمیان109بلین ڈالر کی تجارت ہوئی

گذشتہ مالی سال کے دران ہند امریکہ کے درمیان109بلین ڈالر کی تجارت ہوئی
نئی دہلی: ہندوستان اور امریکہ نے زراعت، سروسز، مینوفیکچرنگ، سرمایہ کاری اور املاک دانش کے حقوق کے شعبہ میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے باہمی تجارت کی حوصلہ افزائی کرنے پر زور دیا ہے۔
کامرس و صنعت کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے ہند- امریکہ تجارتی پالیسی فورم کے 10 ویں اجلاس کے اختتام پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ دونوں فریقوں نے باہمی تجارت بڑھانے کے طور طریقوں پر سنجیدگی سے اور جامع طور پربحث کی اور ایک دوسرے کی تشویش سے اتفاق کا اظہار کیا۔2015-16کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 109بلین ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوئی۔
اجلاس میں امریکہ کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت امریکی وزیر تجارت مائیکل فورمین کر رہے تھے۔ٹریڈ پالیسی فورم کے جزو کے طور پر دونوں وزراءوفد سطح کے مذاکرات بھی کریں گے۔