ہندوستان نے طلائی زیورات کی فروخت پرٹیکس میں نرمی کر دی

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے زیورات کاروباریوں کو راحت دیتے ہوئے سونے کے زیورات پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی مجموعی حد بارہ کروڑ روپے سے بڑھا کر پندرہ کروڑ روپے کردی ہے۔
حکومت کے ایک بیان کے مطابق سونے کے زیورات پر ایک فیصد ایکسائز ڈیوٹی اب بارہ کروڑ روپے کے سالانہ کاروبار کے بجائے پندرہ کروڑ روپے سے زیادہ تک کاروبار کرنے والوں پر لگائی جائے گی۔
حکومت نے اس سال مارچ میں بارہ کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کرنے والے سونے کے زیورات کے کاروباریوں پر ایک فیصد ایکسائزڈیوٹی عائد کردی تھی۔سونے کے زیورات کے تاجروں نے حکومت کے اس قدم کی سخت مخالفت کرتے ہوئے چھ ہفتے تک ہڑتال کی تھی۔
اس کے بعد معاملے میں ایک کمیٹی کی تشکیل کی گئی تھی اور حکومت نے اس کی سفارشات تسلیم کرلی ہیں۔حکومت نے کہا کہ پہلے دو سال تک ایک سو کروڑ روپے تک کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کا آڈٹ نہیں کیا جائے گا۔(یو این آئی)

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India relaxes gold jewellery excise duty rules in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply