ہندوستان نے پاکستان سے سیمنٹ کی خریداری بند کر دی

کراچی:ہندوستانی درآمد کاروں نے پلوامہ حملہ کے بعدپیدا شدہ کشیدہ صورت حال اورمختلف مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی میں200فیصد تک اضافہ کی بناءپر پاکستان کے سیمنٹ برآمد کاروں سے کہا ہے کہ وہ ہندوستان روانہ کیے گئے اپنے کنٹینرز واپس منگوا لیں ۔

پاکستان کے ایک سمنٹ ایکسپورٹر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی استدعا کے ساتھ بتایا کہ سمنٹ انڈسڑی کو ہندوستانی خریداروں سے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں کہ اپنے کنٹینرز واپس منگوالیے جائیں۔ کچھ ایکسپورٹروں نے تو اپنے کنٹینرز واپس منگوانا بھی شروع کر دیے۔

اس سمنٹ ایکسپورٹر نے یہ بھی بتایا کہ سمنٹ سے بھرے 600تا800کنٹینرز فی الحال کراچی بندرگاہ،کولمبو اور دوبئی بندرگاہوں پر کھڑے ہیں۔ اس نے مزید بتایا کہ پاکستان ہندوستان کو سالانہ70تا80ملین ڈالر کا سمنٹ برآمد کرتا ہے لیکن پلوامہ حملہ کے بعد صورت حال بدل گئی ۔

اور جب تک ہندوستان میں اس سال عام انتخابات کے بعد جون تک نئی حکومت کا قیام عمل میں نہیںآجاتا ہماری سمنٹ ایکسپورٹ کا معاملہ خطرے سے دوچار رہے گی۔

ہندوستان کو پاکستان کی سمنٹ کا 75فیصد حصہ واگہہ سرحد کے راستے آتا ہے جبکہ باقی25فیصد سمندری راستے سے بھیجا جاتا ہے۔روااں مالی سال کے دران جولائی سے جنوری تک 6لاکھ 48ہزار108ٹن سمنٹ برآمد کی جاچکی ہے جبکہ 2017-18میں مجموعی طور پر 1.212ملین ٹن سمنٹ ہندوستان برآمد کی جاچکی ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India halts cement purchases from pakistan in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.