ہندوستان نے چین سے دودھ اور کچھ موبائیل فون درآمد کرنے پر پابندی لگادی

نئی دہلی: ہندوستان نے چین سے درآمد کیے جانے والے دودھ، دودھ سے بنی اشیا،کچھ موبائیل فون اور کچھ دیگر اشیاءکی درآمدات پر پابندی عائد کر دی۔کیونکہ ان درآمدات کوغیر معیاری پایا گیا تھا اور حفاظتی ضابطہ پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا تھا۔وزیر کامرس نرملا سیتھارمن نے لوک سبھا کو مطلع کیا کہ ہندوستان نے چین سے دودھ اور دودھ سے تیاراشیاءپر پابندی لگا دی ہے کیونکہ ان کا معیار ناقابل قبول تھا۔سیتا رمن نے کہا کہ کچھ موبائیل فونوں ،جن پر انٹرنیشنل موبائیل اسٹیشن ایکوئپمنٹ کے شناختی نمبر یا دیگر حفاظتی خصوصیات مذکور نہیں تھیں، اور کچھ اسٹیل مصنوعات کی بھی چین سے درآمد کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ڈبلیو ٹی و قواعد و ضوابط کے باعث کسی بھی ملک سے درآمدات پر مکمل پابندی عائد نہیں کی جاسکتی خواہ سفارتی، علاقائی یا فوجی مسائل ہی کیوں نہ ہوں۔محترمہ نرملا نے مزید کہا کہ 2015-16کے دوران (اپریل تا فروری) چین کے ساتھ ہندوستان کا تجارتی خسارہ تقریباً32.4لاکھ کروڑ روپے ہوا ہے جبکہ اسی مدت کے دوران 43.3لاکھ کروڑ روپے کا کاروبار ہوا۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India bans import of milk some mobile phones from china in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply