ہندوستان کو دنیا کا چھٹاامیرترین ملک قرار دیاگیا

نئی دہلی: نیو ورلڈ ویلتھ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان 8 ہزار230ارب ڈالر کی مجموعی دولت کے ساتھ دنیا کا چھٹا امیر ترین ملک بن گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیو ورلڈ ہیلتھ کی فہرست میں امریکہ کو پہلی پوزیشن حاصل ہے۔
اس کی مجموعی دولت 64ہزار 584بلین ڈالر ہے۔ جبکہ 24ہزار 803بلین ڈالر کے ساتھ چین دوسرے اور19ہزار522بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ جاپان تیسرے نمبر پر ہے۔چوتھے نمبر پر یو کے ہے جس کی مجموعی دولت 9ہزار 919بلین ڈالر ہے۔
پانچویں نمبر پر 9,660بلین ڈالر کے ساتھ جرمنی، 6649بلین ڈالر کے ساتھ ساتویں نمبر پرفرانس ،آٹھویں پوزیشن پر 6393بلین ڈالر کے ساتھ کناڈا، نویں نمبر پر 6142بلین ڈالر کے ساتھ آسٹریلیا اور اٹلی4276بلین ڈالر کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: india 6th wealthiest country with total wealth of 8230 billion in Urdu | In Category: بزنس  ( business ) Urdu News

Leave a Reply