سیاحتی منڈی میں ہندوستان تیزی سے ابھر رہا ہے

نئی دہلی: سازگار سیاسی اور اقتصادی ماحول اور جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے بزنس ٹریول کے میدان میں ہندوستان  سب سے تیزی سے ابھرتی مارکیٹ ہے اور سال 2020 تک یہ برازیل، اٹلی اور جنوبی کوریا کو پچھاڑکر ساتویں مقام پر پہنچ سکتا ہے۔ ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل (ڈبلیوٹی ٹی سی) نے اپنی ایک رپورٹ میں یہ بات کہی ہے۔ اس کے مطابق میک ان انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا وغیرہ سرکاری اقدامات نے سرمایہ کاری اپنی طرف متوجہ کی ہے جس سے سیاحت کی صنعت کو کافی فائدہ پہنچا ہے۔
اس وقت ہندوستان دسواں سب سے بڑا بزنس ٹریول مارکیٹ ہے، جہاں اس مد میں سال 2015 میں 29.6 ارب ڈالر خرچ کئے گئے۔ چین ہندوستان کے بعد تیزی سے ابھر کر سامنے آئے والا دوسرا بڑا مارکیٹ ہے۔ڈبلیوٹی ٹی سی کی آج جاری رپورٹ کے مطابق سال 2015 میں عالمی سطح پر سیاحت کی صنعت کا کاروبار 7،000 کروڑ ڈالر کا رہا تھا۔ سیاحت کی صنعت کی مارکیٹ میں 3.1 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ ترقی پذیر ممالک میں بڑھنے والی کاروباری سرگرمیوں کی وجہ سے بزنس ٹریول میں پانچ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India 10th largest business travel market in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply