واڈیاگروپ کے چیرمین نسلی واڈیاکو ٹاٹا اسٹیل بورڈ کے ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹادیا گیا

ممبئی:ٹاٹا اسٹیل کے شےئر ہولڈروں کی کوخصوصی عام میٹنگ میں واڈیا گروپ کے چےئرمین نسلی واڈیا کو کمپنی کے ڈائریکٹر کے عہدہ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک کے سر فہرست صنعتی گروپ ٹاٹا گروپ کی کمپنی ٹاٹا اسٹیل نے آج یہ اطلاع دی کہ کل بدھ کو خصوصی عام میٹنگ طلب کی گئی تھی جس میں مسٹر واڈیا کو ڈائریکٹر کے عہدہ سے ہٹانے کے حق میں 90.80 فیصد ووٹ ڈالے گئے جب کہ 9.20 فیصد سے انہیں عہدہ پر برقرار رکھنے کی حمایت کی۔ کمپنی نے بتایا کہ انہوں نے دو تجاویز کو منظور کرنے کے لئے کل خصوصی عام میٹنگ طلب کی تھی۔ پہلی تجویز ٹاٹا سنس کے برطرف چےئرمین سائرس مستری کو ٹاٹا اسٹیل کے ڈائریکٹر کے عہدہ سے ہٹانے سے متعلق تھا اور دوسری تجویز مسٹر واڈیا کو ڈائریکٹر کے عہدہ سے ہٹانے سے متعلق تھا۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Independent director nusli wadia removed from tata steel board in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply