حکومت نے200روپے کا نوٹ جاری کر نے کا اعلان کر دیا

نئی دہلی: دوسو روپے کے نوٹ کی تیاری ، طباعت اور بازار میں عنقریب آنے کی قیاس آرائیاں اس وقت درست ثابت ہو گئیں جب حکومت نے ایک نوٹی فکیشن جاری کر کے کہا کہ ریزرو بینک جلد ہی بازار میں200روپے کا نوٹ متعارف کر رہا ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا قانون مجریہ1934کی دفعہ 24کی ذیلی شق(1) کے تحت تفویض کردہ اختیارت اور ریزرو بینک آف انڈیا کے سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارشات کی روشنی میں مرکزی حکومت دو سوروپے مالیت کے نوٹ کے اجراءکا اعلان کرتی ہے۔
توقع ہے کہ یہ نئے 200کے نوٹ آئندہ ماہ سے بازار میں گردش کرنے لگیں گے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Govt notifies rs 200 currency notes in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply