مودی حکومت ایک لاکھ ٹن دال درآمد کرے گی

نئی دہلی : حکومت نے دالوں کے بفر اسٹاک میں اضافہ کے لئے 20000 ٹن چنا اور 80000 ٹن دال کی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صارفین امور کے سکریٹری ہیم پانڈے کی قیادت میں آج یہاں ضروری اشیا کی قیمت کے بارے میں قائم بین وزارتی کمیٹی کی میٹنگ میں چنا اور مسور کی درآمد کا فیصلہ کیا گیا۔
میٹنگ میں ضروری اشیا بالخصوص دلہنو کی دستیابی اور ان کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور دالوں کی خریداری اور اس کی تقسیم پر سیر حاصل بحث کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران دالوں کی قیمتوں میں کمی کا دور شروع ہو گیا ہے اور اس بار دلہنو کی بوائی کے علاقے میں ہونے والے اضافہ کی وجہ سے قیمتوں میں کمی آنے کا امکان ہے۔
سرکاری ایجنسیوں نے گھریلو سطح پر 139000 ٹن دال کی خریداری کی ہے اور 56000 دالوں کی درآمد کا سودا کیا گیا ہے۔ بفر اسٹاک میں 195000 ٹن دال دستیاب ہے۔ محکمہ نے ریاستوں سے اپنی ضروریات کے مطابق بفر اسٹاک سے ارہر اور اڑد دال اٹھانے میں تیزی لانے کی درخواست کی ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Government to import 1 lakh tonne pulses to rein in prices in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply