سونے و چاندی کے نرخوں میں قرار واقعی کمی واقع

نئی دہلی: سونے کی عالمی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کے باعث سونے کی مانگ میں کمی آجانے سے ہندوستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوںمیں قرار واقعی کمی واقع ہوئی ہے۔

ایم سی ایکس پر سونے کی قیمت میں فی تولہ0.71فیصد کمی ہوئی ہے یعنی اب سونا جو 40ہزار سے بھی پار چلا گیا تھا ،39ہزار 542روپے فی دس گرام پر آگیا ہے۔

چاندی کے نرخوں میں بھی کافی کمی واقع ہوئی ہے ۔آج چاندی کی قیمت میں زبردست گراوٹ آجانے سے جمعرات کی صبح صرافہ میں چاندی کا نرخ 51ہزار 120روپے کلو کھلا جبکہ بدھ کو بازار بند ہوا تو چاندی کی قیمت51ہزار 489روپے فی کلو تھی۔

صرافہ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ چاندی کے نرخ بڑھ کر51ہزار489روپے فی کلو ہو گئے تھے۔عاملمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 0.5فیصد کمی سے سونے کے نرخ 1544.45ڈالر فی اونس ہو گئی۔

ہندوستان میں سونے کی درآمدات میںبھی اگست میں70فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔علاوہ ازیں سونے کی گھریلو قیمت میں 12.5فئصد امپورٹ ٹیکس اور 3فیصد جی ایس ٹی نے سونے کے بھاو¿ اور زیادہ بڑھا دیے تھے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gold silver prices slump today after slide from record highs in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.