سونے کے نرخ میں بھاری گراوٹ کا سلسلہ جاری،1300روپے فی دس گرام ٹوٹا

نئی دہلی: دلی صرافہ بازار میں مانگ کم ہوجانے سے لگاتار چوتھے روز دوشنبہ کو سونے کے نرخوں میں بھاری گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔سونے کے نرخ میں مزید20روپے فی دس گرام کمی واقع ہوئی اور سونے کے جو نرخ ایک ہفتہ قبل 39885روپے فی دس گرام تھے اب 1300روپے فی دس گرام گراوٹ کے ساتھ 38527روپے فی دس گرام پر آگئے۔ دوسریءجانب چاندی کے بھاو¿ بھی بری طرح لڑکھڑائے اور گذشتہ ہفتہ چاندی کے جو نرخ51489روپے فی کلو گرا م تھی پیر کے روزگر کر 47640روپے فی کلو گرام رہ گئی۔8گرام والی گنی 100روپے کمی کے ساتھ 39400روپے پر آگئی۔یہان یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ بدھ کو سونا 40470روپے فی دس گرام کے ریٹ سے فروخت ہو رہا تھا۔جبکہ چاندی سکہ 1030روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gold prices today down 1300 from highs silver rates continue to tumble in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.