دہلی صرافہ بازار میں سونے چاندی کے نرخ گرے

نئی دہلی:بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کے گرنے اور گھریلو سطح پر سرمایہ کاروں اور صرافہ تاجروں کی منافع وصولی سے آج دہلی صرافہ مارکیٹ میں یہ 400 روپے کی بھاری کمی کے ساتھ29,500 روپے فی 10 گرام پر آ گیا۔ اسی طرح صنعتی اور سکہ سازوں کی مانگ میں آئی سستی کی وجہ سے چاندی 490 روپے لڑھک کر42,250 روپے فی کلو گرام پر آ گئی۔ لندن اور نیویارک سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سوناحاضر 0.40 ڈالر کی کمی کے ساتھ1,40,225 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔
اپریل کا امریکی سونا وعدہ بھی 10.20 ڈالر دھندلا ہو کر ،،1,60,226ڈالر فی اونس بولا گیا۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ٹیکس اصلاحات کے سلسلے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان سے ڈالر کے 10 دن کے سب سے اوپر سطح پر پہنچنے اور مارکیٹ شیئر کے مثبت تاثر سے بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ درج کی گئی ہے۔ مسٹر ٹرمپ کے بیان اور مضبوط اقتصادی اعداد و شمار سے فیڈرل ریزرو کی اگلی میٹنگ میں سود کی شرح میں اضافہ کئے جانے کا امکان غالب نظر آیا، جس سے سرمایہ کاروں کی امیدیں قوی ہوئی ہے۔ اس درمیان لندن میں چاندی حاضر 0.01 ڈالر کی معمولی برتری کے ساتھ 17.60 ڈالر فی اونس فروخت ہوئی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gold prices fall in delhi in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News
What do you think? Write Your Comment