دہلی میں سونے چاندی کے نرخ میں بھاری اضافہ

Mint:فوٹو
نئی دہلی: مقامی سناروں اور جوہریوں کی خریداری میں زبردست اضافہ ہونے سے بیرون ملک مضبوط رجحان کے باعث ہندوستان میں سونے کے بھاؤ میں بھاری اضافہ ہو گیا اور سوا سال بعد پہلی بار سونے کا نرخ350روپے کے اضافہ کے ساتھ بڑھ کر 31450ہو گیا۔
جبکہ چاندی میں 1100روپے فی کلو اضافہ کے ساتھ چاندی کی قیمت بھی بڑھ کر41000روپے کلوگرام ہو گئی ہے۔صرافوں نے بیرون ملک سونے کے نرخ میں اضافہ کا سبب ڈالر کی قیمت میں گراوٹ اور سونے کی بڑھتی طلب بتایا ہے۔
دہلی میں99.9فیصد خالص سونے کی قیمت اب 31450اور 99.5فیصد خالص سونے کا نرخ31300فی 10گرم ہے جو اسی سطح پر پہنچ گیا جو 9نومبر2016کو تھی۔