دہلی میں سونے کا نرخ 30ہزار روپے سے بھی زیادہ ہو گیا

نئی دہلی: دہلی میں سونے کی قیمتوں میں تیسرے روز بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اور تین روز کے اندر سونے کا بھاو¿ 30ہزار روپے فی دس گرام سے بھی پار چلا گیا ۔ جمعہ کو دہلی صرافہ بازار میں سونے کا نرخ 30ہزار 250روپے فی دس گرام تھا جو گذشتہ روز کے مقابلہ 350روپے زائد تھا۔یہ تازہ قیمت دو سال کے دوران اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔ نرخ میں اضافہبیرون ملک سونے کی قیمتوں میں استحکام کے رجحان کو بتایا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں شادیوں کا موسم ہونے کے باعث بھی سونے کی مانگ بہت زیادہ برھ گئی ہے جس سے قیمتوں میں اچانک زبردست اچھال آگیا۔چاندی کی قیمت میں بھی600روپے اضافہ ہو گیا اور جمعہ کو دن بھر چاندی کی قیمت 41ہزار 600فی کلو رہی۔ہندوستانی صرافہ بازار میں قیمتوں کے تعین میں سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والے ملک سنگا پور میں سونے کی قیمت جو جمعرات کو 1266.26تھی وہ جمعہ کو 1274.24امریکی ڈالر فی اونس ہو گئی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gold price tops rs 30000 mark in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply