امریکہ میں ووٹ اور ہندوستان میں نوٹ سے سونا چاندی میں اچھال،بازار میں مندی

نئی دہلی: امریکہ میں ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے فاتح ہونے اور گھریلو سطح پر 500 روپے اور 1000 روپے کے موجودہ نوٹوں کو اچانک غیر قانونی قرار دئے جانے سے آج دہلی صرافہ بازار میں سونا 900 روپے اچھل کر تین سال کے سب سے زیادہ اونچی سطح 31750روپے فی دس گرام پر پہنچ گیا۔
چاندی بھی 1150 روپے کی چھلانگ لگا کر پانچ ہفتے کے سب سے زیادہ سطح00 450 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی۔ امریکہ میں مسٹر ٹرمپ کے فاتح ہونے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے 2.15 فیصد یعنی 27.35 ڈالر چڑھ کر 1300.25 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ مودی حکومت کے 500 روپے اور 1000 روپے کے موجودہ نوٹوں کو آج سے عام لین دین کے لئے غلط قرار دئے جانے کی وجہ سے بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔
ایک صرافہ کاروباری نے بتایا کہ لوگ پرانے نوٹوں کے بدلے بڑی تعداد میں 55 ہزار روپے فی دس گرام بھی سونا خریدنے کے لئے تیار ہیں لیکن کاروباری فروخت نہیں کرپا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے سونے کی قیمت تو اضافہ ہوا ہے ان کاروباری اسے بیچ نہیں پا رہے ہیں۔ دریں اثنا لندن میں چاندی بھی 1.69 فیصد بڑھ کر 18.63 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gold has biggest rally since brexit as trump wins white house race in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply