خا م تیل کے عالمی نرخ میں 1.14ڈالر فی بیرل اضافہ

نئی دہلی: پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی ) کے ذریعہ تیار/ شائع کئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق 27 جون 2017 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت 45.42 امریکی ڈالر فی بیرل رہی۔ جبکہ 26 جون 2017 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت 44.28 امریکی ڈالر فی بیرل تھی۔
ہندوستانی روپے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں اضافہ ہواہے۔ 27 جون 2017 کو ہندوستانی روپے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت2927.78روپے فی بیر ل رہی جو پچھلے کاروباری روز یعنی 26 جون 2017 کو ہندوستانی روپے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت 2857.47 روپے فی بیرل تھی۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کی مالیت کے مقابلے ہندوستانی روپے کی قیمت میں مضبوطی درج ہوئی ہے۔ 27جون 2017 کو روپیہ 150 ڈالر شرح مبادلہ 64.46 روپے فی ڈالر ہوگئی ، جو پچھلے کاروباری روز یعنی 26 جون 2017 کو 64.54 روپے فی ڈالر تھی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Global crude oil price of indian basket was us 45 42 per bbl on 27 june in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply