فوربس کی فہرست میں امیزون کے بانی بیزوز دنیا کے اور مکیش انبانی ہندوستان کے دولتمند ترین شخص قرار دیے گئے

نیو یارک : امریکی بزنس میگزین فوربس نے کرہ ارض پر دولت مند ترین افراد کی فہرست میں امیزون کے بانی جیف بیزوز کو 110بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کا اور ہندوستان کے شہرہ آفاق صنعت کار اور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیرمین مکیش انبانی کو40.1بلین ڈالر کی دولت رکھنے پر ہندوستان کا امیر ترین شخص قرار دیا۔
گذشتہ سال دنیا کے دولتمند ترین افراد کی فہرست میں مکیش انبانی 20ویں نمبر پر تھے۔لیکن اس بار وہ ایک خانہ چھلانگ لگا کر 19ویں نمبر پر آگئے۔فوربس کی 2018کی اس فہرست میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 90بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ دوسرے اور معروف سرمایہ کار وارن بفیٹ 84بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
مکیش انبانی کے علاوہ اس فہرست میں جگہ پانے والے دیگر ہندوستانیوں میں ہندوجا خاندان(19.5بلین ڈالر)، وپرو چیرمین عظیم پریم جی(18.8بلین ڈالر)،اسٹیل صنعتکار لکشمی متل(183.5بلین ڈالر)، ایچ سی ایل بانی شیو نادر (14.6بلین ڈالر)کے علاوہ لولو گروپ انٹرنیشنل چیرمین اور ایم ڈی ایم اے یوسف علی(5بلین ڈالر) سمیت 21کھرب پتی شامل ہیں۔

Title: forbes billionaires list 2018 amazons bezos richest mukesh ambani ranked 19 | In Category: بزنس  ( business )

Leave a Reply