فلپ کارٹ کا موبائیل فون خریداروں کے لیے زبردست رعایت کی آفر

نئی دہلی: اسمارٹ فون خرید نے کے خواہشمند افراد کے لیے فلپ کارٹ 15دسمبر سے شروع کرنے والی ’نیو پنچ ڈیز‘ سیل کے توسط سے بہترین آفر دے رہی ہے۔ یہ سیل17دسمبر تک جاری رہے گی۔
اس سیل میں موبائل ، الیکٹرانک سامان،ایکسیسریز ٹی وی اور اپلائنسز، بیوٹی، بکس اور اسپورٹس ، فیشن مصنوعات پر50تا80فیصد رعایت ملے گی۔سب سے بڑی رعایت ایل جی وی 20 فون خریدنے پر دی جارہی ہے ۔
یہ فون جو60ہزار روپے کا ہے صرف24990روپے میں دیا جائے گا۔سیمسنگ گیلکسی ایس سیون سیل میں46000کے بجائے 24990میں اور ایکسچنج پر مزید5ہزار روپے کی چھوٹ دی جائے گی۔55ہزار رروپے کا ایل جی فون 31990روپے میں ملے گا۔
گیلیکسی جے 3پربھی بھاری رعایت ہے۔ یہ فون 8490کے بجائے 6990میں ملے گا۔گیلکسی آن5رعایت کے بعد 8990کے بجائے6490میں خرید جا سکتا ہے۔گیلکسی آن میکس 4جی بی 16900کے بجائے14900میں ملے گا۔ اسی طرح اوپپو ایف3پلس 22990روپے کے بدلے 17990روپے میں ملے گا۔

Title: flipkart new pinch days sale from dec 15 | In Category: بزنس  ( business )
Tags:

Leave a Reply