خام تیل کی قیمت میں50سینٹ فی بیرل اضافہ

نئی دہلی:پٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزار ت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی ) کے ذریعہ کمپیوٹر پر شائع کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق 7 مارچ 2017 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت معمولی اضافے کے ساتھ 54.71 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری رو ز6 مارچ 2017 کو 54.24 امریکی ڈالر فی بیرل تھی۔
ہندوستانی روپے میں بھی خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں اضافہ درج ہوا ہے۔7مارچ 2017 کو ہندوستانی روپے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت 3645.81 روپے فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 6 مارچ 2017 کو اس سے قدرے کم یعنی 3620.85 روپے فی بیرل تھی۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کی قیمت کے مقابلے ہندوستانی روپے کی مالیت میں بھی مضبوطی در ج ہوئی ہے۔
7 مارچ 2017 کو روپیہ – ڈالر شرح مبادلہ 66.63 روپے فی ڈالر ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 6 مارچ 2017 کو 66.76 روپے فی ڈالر تھی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fifty cent increase in crude oil price in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply