فیس بک سی ای او زکر برگ نے غلطی کا اعتراف کر لیا

لندن: چار روز سے زائد خاموشی توڑتے ہوئے فیس بک کے سی ای او مارک زوکر برگ نے غلطیوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ فیس بک اپنے صارفین کی ذاتی معلومات کو پوشیدہ اور محفوظ رکھنے کی پابند ہے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتی ہے تو اسے عوام کی خدمت کرنے کا کسی قسم کا استحقاق حاصل نہیں ہے۔
جب سے برطانوی الیکشن کنسلٹنسی فرم کیمبرج اینالیٹیکا پر مختلف ملکوں کے کم و بیش 50ملین فیس بک صارفین کی ذاتی معلومات حاصل کرنے اور اسے ان ممالک میں ہونے والے صدارتی و پارلیمانی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگا ہے اسی وقت سے مسٹر زوکر برگ اور فیس بک کے نمبر2ایکزیکٹیو شیریل سینڈ برگ نے خاموشی اختیار کر رکھی تھی ۔
اس تمام تنازعے کا مرکز امریکی سوشل میڈیا کمپنی فیس بک اور لندن سے کام کرنے والی کیمبرج اینالیٹیکا ہیں اور ان پر لوگوں کی ذاتی معلومات کو حاصل کرنے اور پھر اس ڈیٹا کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام ہے۔
کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر الیکساند کوگان کی کمپنی گلوبل سائنس ریسرچ نے شخصیت پر تحقیق کرنے کے لیے2014میں دس از یور دیجیٹل لائف(This is your digital life) نام کا ٰک ’ایپ‘ بنایا تھا۔فیس بک کے 2.70لاکھ صارفین نے اس ایپ کو اپ لوڈ کر لیا۔
لیکن کمپنی نے ان کے دوستوں کی ذاتی معلومات کو بھی حاصل کر لیا اور اس طرح اس کے پاس کروڑوں صارفین کی ذاتی معلومات اکٹھا ہو گئیں۔لیکن اب زکر برگ نے کہا ہے کہ آئندہ اس قسم کی صورت حال پید ا نہ ہو سکے اس کے لیے فیس بک نے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔
تاہم انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کو اس سمت مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔تاکہ صارفین کی ذاتی معلومات پر سرقہ نہ مارا جاسکے ۔اور وہ سات تالوں میں محفوظ رہیں۔

Title: facebook made mistakes on cambridge analytica says zuckerberg | In Category: بزنس  ( business )

Leave a Reply