انڈے کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے

نئی دہلی: دال سبزیوں کے ساتھ ساتھ مرغی کے انڈے کی قیمت نے بھی آسمان سے باتیں کرنا شروع کر دیں اور ایک انڈے کی قیمت 7روپے تک پہنچ گئی۔
پنے خطہ میں پولٹری فارم مالکان تھوک کاروبار میں انڈے 585روپے سیکڑے کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں جس کی بازار میں پہنچتے پہنچتے خوردہ قیمت ساڑھے چھ تا ساڑھے سات روپے فی انڈہ ہوجاتی ہے۔
انڈا چونکہ عام طور پر 55گرام کا ہوتا ہے اس لحاظ سے وزن کے حساب سے یہ 120تا135 روپے فی کلوگرام ہے جو مرغے کی خوردہ قیمت 130تا 150کے آس پاس ہی پہنچ گئی ہے۔
گذشتہ چھ ماہ سے پنے میں انڈوں کی قیمت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اور چھ ماہ قبل یہی انڈے375روپے سیکڑے کے حساب سے فروخت ہو رہے تھے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Egg prices hit a high now as costly as chicken in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply