ستمبر کے پہلے ہفتہ میں تمام بینک کھلے رہیں گے، افواہوں پر دھیان نہ دیں:وزارت مالیات

نئی دہلی: وزارت خزانہ نے عوام میں بلاوجہ خوف و ہراس پید کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے توسط سے پھیلائی گئی اس افواہ کی تردید کی کہ ستمبر کے پہلے ہفتہ کے چھ روز بینک بند رہیں گے۔

وزارت نے کہا کہ ستمبر کے پہلے ہفتہ میں بینک کا کاروبار حسب معمول چلتا رہے گا۔ اور اے ٹیم ایم بھی چالو رہیں گے۔ واضح ہو کہ واٹس اپ کے ذریعہ یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ بینک ملازمین 4ستمبر سے ہڑتال پر جائیں گے۔

جبکہ 4-5ستمبر کو صرف ریزرو بینک آف انڈیا کے ملازمین پراویڈنٹ فنڈ اور پنشن کے حوالے سے مطالبہ پر زور ڈالنے کے لیے پڑتال نہیں کر رہے بلکہ اجتماعی رخصت لے رہے ہیں۔

باقی بینکوںکا اس سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ ان بینکوں میں حسب معمول کام ہوگا ۔ ا س کے بعد 8ستمبر کو کوئی بینک تعطیل نہیں ہے بلکہ وہ مہینے کادوسرا سنیچر ہے اور تمام بینک بند رہتے ہیں۔ہاں البتہ 3ستمبر کو جنم اشٹمی کے باعث بینک بند رہیں گے ۔اس طرح یکم 2اور 3ستمبر کو اس لیے بینک بند رہیں گے کہ یکم ستمبر مہنیے کا چوتھا ہفتہ ہے ۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dont believe rumours banks will remain open in the first week of september in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply