شئیر بازار میں زبردست اچھال سے سرمایہ کاروں کی چاندی۔سوا لاکھ کروڑ روپے منافع

نئی دہلی: منگل کی صبح حصص میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے چہرے اس وقت کھل اتھے جب ان تمام سرمایہ کاروں کی مجموعی دولت میں 1.29لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ ہو گیا

۔شئیر بازار میں اس وقت زبردست جوش و خروش اور گرمی دیکھنے میں آئی جب سینسکس نے تسلسل کے ساتھ اضافہ جاری رکھتے ہوئے سنچری لگا کر منگل کے روز کاروبار کا شاندار آغاز کیا اور ایک ہی جھٹکے میں سرمایہ کاروں کو مالا مال کر گیا۔

بامبے اسٹاک ایکسچنج کے30حصص کا یہ انڈکس 36810.75پوائنٹس پر کھلا ۔جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچنج کے 50حصص کا انڈکس نفٹی میں11112.45پوائنٹس سے کاروبار کا آغاز ہوا۔

بی ایس ای پر بڑھنے والے حصص میں اے سی سی، ایل ٹی ٹی ایس، انڈیا سمنٹ، شاردا کراپ کیم اور انبوجہ سمنٹ شامل ہیں۔ ان کی قیمتیں 12.89%،12.28%،7.74%،7.60%اور7.53%بڑھیںجبکہ این ایس ای پر بی پی سی ایل کے حصص1.14%،الٹراٹک سمنٹ کے3.17%,، ہنڈالکو کے 2.60%،ٹاٹا اسٹیل کے1.57%چڑھ گئے۔

ادھر بی ایس ای پر ٹووٹنے والے حصص میں گرینوئلز(3.24%)، ہیر وموٹو کارپوریشن(2.79%)،گاڈ فرےفلپس انڈیا لمیٹڈ(2.47%)،کرامپٹن(1.76%) اور بجاج آٹو(1.57%) شامل ہیں۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: D street investors richer by rs 1 29 lakh crore as sensex scales new peak in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply