عالمی سطح پرخام تیل کی قیمت میں اضافہ

نئی دہلی: پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی) کے ذریعے کمپیوٹر پر شائع کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق 16دسمبر 2016 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت معمولی اضافے کے ساتھ 52.35امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری یعنی 15دسمبر 2016 کو اس سے قدرے کم یعنی 52.04 امریکی ڈالر فی بیرل تھی۔ہندوستانی روپئے میں بھی خام تیل کی بین الاقوامی میں اضافہ درج ہوا ہے۔
16دسمبر 2016 کو ہندوستانی روپئے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت بڑھ کر 3548.13 روپئے فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 15دسمبر 2016 کو اس سے کم یعنی 3528.00 روپئے فی بیرل تھی۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کی قیمت کے مقابلے میں ہندوستانی روپئے کی مالیت میں بھی مضبوطی درج ہوئی ہے۔ 16دسمبر 2016 کو روپیہ ڈالر شرح مبادلہ 67.78 روپئے فی ڈالر رہی جو پچھلے کاروباری روز 15دسمبر 2016 کو 67.80 روپئے فی ڈالر تھی ۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Crude oil rate rise in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply