ایک عشرے میںخام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں دوسری بار اضافہ

نئی دہلی: پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی ) کے ذریعہ کمپیوٹر پر شائع کئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق 21 ستمبر 2017 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت اضافے کے ساتھ 55.51 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 20 ستمبر 2017 کو اس سے کم یعنی 54.93امریکی ڈالر فی بیرل تھی۔ واضح رہے کہ گذشتہ دس روز کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں یہ دوسری بار اضافہ ہوا ہے۔اس وقت اضافہ کے بعد قیمت 53.06 ڈالر تھی۔ہندوستانی روپے میں بھی خام تیل کی قیمت میں اضافہ درج ہوا ہے۔
21 ستمبر 2017 کو ہندوستانی روپے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت اضافے کے ساتھ 3581.88 روپے فی بیرل ہوگئی ، جو پچھلے کاروباری روز 20 ستمبر2017 کواس سے کم یعنی 3535.42 روپے فی بیر ل تھی۔دوسری طرف امریکی ڈالر کی مالیت کے مقابلے ہندوستانی روپے کی قیمت میں کمزوری درج ہوئی ہے۔ 21 ستمبر 2017 کو روپیہ 150ڈالرشرح مبادلہ 64.53 روپے فی ڈالر ہوگئی ،جو پچھلے کاروباری روز یعنی 20 ستمبر 2017 کو 64.36 روپے فی ڈالر تھی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Crude oil price rises again in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply