خام تیل مزید مہنگا ہوا،بین الاقوامی قیمت 51.08ڈالر فی بیرل ہو گئی

نئی دہلی:پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اور انالائسس سیل (پی پی ایس سی ) کے ذریعے کمپیوٹر پر شائع کئے جانے والے اعدادو شمار کے مطابق 15 مئی 2017 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت معمولی اضافے کے ساتھ 51.08 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 12 مئی 2017 کو اس سے قدرے کم یعنی 49.55 امریکی ڈالر فی بیرل تھی۔ ہندوستانی روپے میں بھی خام تیل کی قیمت میں بھی مضبوطی درج ہوئی ہے۔
15 مئی 2017 کو ہندوستانی روپے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت 3275.25 روپے فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 12 مئی 2017 کو 3186.16 روپے فی بیرل تھی۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کی قیمت کے مقابلے ہندوستانی روپے کی مالیت میں بھی مضبوطی درج ہوئی ہے۔ 15 مئی 2017 کو روپیہ ڈلار شرح مبالہ 64.12 روپے فی ڈالر ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 12 مئی 2017 کو 64.30 روپے فی ڈالر تھی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Crude oil price rise in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply