خام تیل کی بین الاقوامی قیمت52.30ڈالر فی بیرل ہو گئی

نئی دہلی: پٹرولیم اور قدرتی گیس کی و زارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ انالیسس سیل (پی پی اے سی ) کے تخمینے کے مطابق جاری کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق 19 مئی 2017 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت بڑھ کر 52.30 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جوپچھلے کاروباری روز 18مئی 2017 کو اس سے کم یعنی 51.28 امریکی ڈالر فی بیرل تھی۔
ہندستانی روپئے میں بھی خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں مضبوطی آئی ہے۔ 19 مئی 2017 کو ہندوستانی روپئے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت 3399.00 روپئے فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 18مئی 2017 کو 3299.35 روپئے فی بیرل تھی۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کی قیمت کے مقابلے ہندوستانی روپئے کی قدر میں کمزوری درج ہوئی ہے۔ 19 مئی 2017 کو روپیہ ڈالر شرح مبادلہ 64.99 روپئے فی ڈالر ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 18 مئی 2017 کو 64.34 روپئے فی ڈالر تھی۔

Title: crude oil price increase | In Category: بزنس  ( business )

Leave a Reply