کرنسی منسوخی سے گاڑیوں کی فروخت پر پڑنے والا اثربرقرار

نئی دہلی:گاڑی کی صنعت پر نوٹوں کی منسوخی کا اثر جنوری میں بھی جاری رہا اور گھریلو بازار میں کل فروخت 4.71 فیصد گھٹ کر 15،20،045 یونٹ رہ گئی۔ گزشتہ سال جنوری میں یہ اعدادوشمار 17،00،141 رہا تھا۔ یہ مسلسل تیسرا مہینہ ہے جب گاڑیوں کی فروخت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ نومبر میں فروخت 5.48 فیصد کم ہوئی تھی جبکہ دسمبر میں اس میں 16 سال کے دورانیے میںسب سے زیادہ کمی دیکھی گئی تھی اور یہ 18.66 فیصد گھٹ کر12,21,929یونٹ رہ گئی تھی۔
گاڑی ساز کمپنیوں کی تنظیم سیام کے ڈائریکٹر جنرل وشنو ماتھر نے آج یہاں جنوری کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمی بنیادی طور پر دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت گھٹنے کی وجہ سے آئی ہے۔ مسافر گاڑیاں ، جن میں استعال کی گاڑیاں اور وین شامل ہیں، کی فروخت 14.40 فیصد کے اضافہ کے ساتھ واپس پٹری پر آ گئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ گاہکوں کانظریہ بہتر ہورہا ہے۔مسٹر ماتھر نے کہا کہ دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت جنوری میں کم ضرور رہی، لیکن دسمبر کے مقابلے میں اس میں بھی بہتری دیکھی گئی ہے۔ دسمبر میں اس میں 22.04 فیصد کی کمی آئی تھی۔

Title: car sales up 10 83 pc in january in Urdu | In Category: بزنس  ( business ) Urdu News

Leave a Reply