چھوٹی صنعتوں کو پیکیج دینے کی تجویز کو مودی کابینہ کی منظوری

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں منعقدہ اپنی میٹنگ میں بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتی اکائیوں کو تعاون دینے کی غرض سے پیکج فراہم کرنے کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے تاکہ ان صنعتی اکائیوں کے لئے قرض گیارنٹی ٹرسٹ فنڈ کے نظام کو منظم بنایا جاسکے۔ اس کے تحت ٹرسٹ کے بنیادی فند کو 2500 کروڑ روپے سے بڑھا کر 7500کروڑروپے کرنا شامل ہے، جس فراہمی حکومت ہند کی جانب سے ہوگی۔
کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے تحت قرض سہولت کے حیطہ عمل کو بڑھانے کے لئے قدم اٹھاتے ہوئے قرض کی رقم کو ایک کروڑ روپے سے بڑھا کر دو کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔ بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتی اکائیوں کے لئے قرض گارنٹی ٹرسٹ فنڈ میں اضافے سے بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے لئے قرض کی فراہمی میں اضافہ ہوگا اور اس کے نتیجے میں مصنوعات کی تیاری میں اضافہ ہوگااور روزگارکے مواقع بڑھیں گےاورمساوات اور شمولیت کو فروغ ملے گا۔ اس کے تحت تمام تر آپریشن آن لائن ہے۔ لہذا پورا نظام ہمہ وقت عوام کے زیرِ احتساب ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cabinet nod to give package for small scale industries india in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply