بامبے اسٹاک ایکسچنج کاسینسیکس پہلی بار 32 ہزار پوائنٹس پار کر گیا

ممبئی:مانسون کی اچھی پیش رفت، کمپنیوں کے مضبوط سہ ماہی نتائج کی توقع اور مہنگائی کے اعداد و شمار میں نرمی کی وجہ سے بی ایس ای کا سنسیکس آج پہلی بار 32 ہزار پوائنٹس کو پار کر گیا۔ چوطرفہ خریداری کے دم پر سینس?س گذشتہ دن کے مقابلے میں 91.41 پوائنٹس بڑھ کر31896.23 پوائنٹس پر کھلا اور پہلے گھنٹے کے کاروبار میں ہی 32 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے تجاوز کرگیا۔
تقریبا 240 پوائنٹس کی برتری برقرار رکھتے ہوئے ایک وقت یہ 32044.40 پوائنٹس کو چھونے میں کامیاب رہا۔ سب سے زیادہ تیزی ریئل اسٹیٹ، ایف ایم سی جی اور سرمایہ جاتی اشیائ کے گروپ میں رہی۔ سینسیکس کی 30 کمپنیوں میں آئی ٹی سی میں سب سے زیادہ تیزی اور او این جی سی میں سب سے بڑی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 64.35 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ 9880.45 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bullish run continues in markets sensex crosses 32000 mark in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply