یو کے میں آئندہ20سال میں پٹرول و ڈیزل سے چلنے والی کاریں بند ہوجائیں گی

لندن:توقع ہے کہ حکومت برطانیہ آجکل میں ہی 2040 سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی کاروں (نامیاتی ایندھن سے چلنے والی کاروں ) پر مکمل طور پابندی لگانے کا اعلان کر دے گی۔ روزنامہ دی ٹائمس میں کل شائع ہونے والی خبر کے مطابق فضائی آلودگی کو صاف کرنے کی منصوبہ بندی کے تحت برطانیہ میں 2040 کے بعد صرف بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو ہی فروخت کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس سے پہلے فرانس بھی اس ماہ اس طرح کا فیصلہ کر چکا ہے۔
تاہم اس کے وزیر ماحولیات نکولس اولو نے نامیاتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی کے اعلان کو پیرس ماحولیاتی معاہدے کے تعلق سے فرانس کاعزم بتایا ہے۔ اس خبر پر ردعمل دینے کے لیے برطانیہ کے وزارت ماحولیات میں کسی اہلکار سے رابطہ نہیں ہوسکا۔ دی ٹائمس کے مطابق اس منصوبہ کے تحت پٹرول یا ڈیزل انجن کے ساتھ ہی الیکٹرک موٹر والے نئے ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت پر بھی پابندی لگا دی جائے گی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Britain to ban all petrol and diesel vehicle sales by 2040 in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply