مائیکرو سافٹ کے خالق بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے دولتمند ترین قرار دیے گئے

واشنگٹن: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو ایک بار پھر دنیا کا امیر ترین شخص قرار دیا گیا ہے۔ امریکی میگزین فوربس نے سال 2016 کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 75 ارب ڈالر رہی اور اس طرح وہ دنیا کے امیر ترین شخصیت قرار پائے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 79.2 ارب ڈالر تھی جس میں رواں برس کمی واقع ہوئی۔ گزشتہ 22 برسوں میں یہ 17 واں موقع ہے جب بل گیٹس نے دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ملبوسات بنانے والی کمپنی زارا کے مالک امانکیو اورٹیگا 67 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر رہے جبکہ برکشائر ہیتھاوے انکارپوریشن کے چیف وارین بافیٹ 60.8 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے امیر ترین شخص قرار پائے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bill gates leads the ultra rich list in 2016 in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply