پانچ روز تک بینکوں میں تعطیل رہے گی

ممبئی:بینکوں کے ضروری کام نمٹانے کے لئے جمعہ کو آخری موقع ہے کیونکہ اس کے بعد پانچ دنوں تک بینکوں میں چھٹی رہے گی۔ تہوار موسم میں اس ہفتے کے آخر میں کچھ زیادہ ہی لمبا رہنے والا ہے۔ ماہ کا دوسرا ہفتہ ہونے کی وجہ سے 8 اکتوبر کو بینک بند رہیں گے۔
اتوار کو عام ہفتہ وار چھٹی ہوگی جبکہ 10 اکتوبر کو رام نومی کے موقع پر کئی ریاستوں میں چھٹی رہے گی۔ 11 اکتوبر کو وجے دشمی اور 12 اکتوبر کو محرم کی وجہ سے بینکوں میں کام کاج بند رہے گا۔ تہوار کے موسم میں لوگوں کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ نقد رقم نکالنے سے اے ٹی ایم میں بھی پیسوں کی قلت ہو سکتی ہے۔
چھٹیوں کی وجہ سے اے ٹی ایم میں پیسے ختم ہونے کے باوجود بینک ان میں نقد رقم جمع نہیں کر سکیں گے۔ تاہم نقد سے مبرا ادائیگی کے مختلف متبادل اور انٹرنیٹ بینکنگ کی وجہ سے کچھ حد تک لوگوں کی پریشانی کم رہے گی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Banks will remain closed for 5 days in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply