رواں مالی سال میں 54معدنیاتی بلاکوں کی نیلامی سے حکومت کو ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے ملیں گے

نئی دہلی: (یواین آئی) ملک میں مالی سال میں 54معدنیاتی بلاکوں کی نیلامی کی جائے گی جس سے ریاستوں کے خزانے میں تقریباً ایک لاکھ 50ہزار کروڑ روپے آنے کا امکان ہے۔ کان کنی کے سکریٹری ارون کمار نے آج یہاں چھٹے انڈین منرل اور میٹل کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طورپر خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 31مارچ تک 73ہزار کروڑ روپے کے ریونیو کے 21بلاکوں کی نیلامی ہوچکی ہے۔ رواں مالی سال میں 54 بلاکوں کی نیلامی کی جائے گی۔ ان کی لاگت دو لاکھ کروڑ روپے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ میں سونے کے دو بلاکوں کی نیلامی ہوچکی ہے اور رواں مالی سال میں جھارکھنڈ اور آندھرا پردیش میں کچھ دیگر بلاکوں کی نیلامی کی جائے گی۔ مسٹر کمار نے کہا کہ گہرے سمندر میں کان کنی کے لئے 2002 کے متعلقہ قانون میں ترمیم کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستانی کمپنیاں اس نئے سیکٹر میں حصہ لینے کے لئے آگے آئیں گی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Auction of 54 mines to fetch rs 1 5 lakh crore to states kitty in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply