غیر سبسڈی رسوئی گیس سلنڈر ساڑھے چودہ روپے سستا

نئی دہلی:تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے یکم اپریل سے سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت 5.97 روپے (دہلی میں) بڑھا دی ہے جبکہ بغیر سبسڈی والا سلنڈر 14.50 روپے سستا کیا گیا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ ( آئی او سی ایل) کے اعداد و شمار کے مطابق، دہلی میں رسوئی گیس کی سبسڈی والا گھریلو سلنڈر اب 434.93 روپے کی بجائے 440.90 روپے کا ملے گا۔
بغیر سبسڈی والا سلنڈر 14.50 روپے سستا کیا گیا ہے اور اب یہ 737.50 روپے کی بجائے 723 روپے کا ملے گا۔ اس سے قبل آئی او سی ایل کے ایک افسر نے بتایا تھا کہ سبسڈی والے سلینڈر کی قیمت دو پیسے کم کرکے دہلی میں 434.91 روپے کیا گیا ہے اور دیگر شہروں میں بھی اس میں معمولی کمی کی گئی ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Atf price cut by 5 per cent in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply