ٹیکس منہا کرنے کی اطلاع ایس ایم ایس سے بہم پہنچائی جائے گی: ارون جیٹلی

نئی دہلی:وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے راست ٹیکس اصلاحات(ڈائرکٹ ٹیکس ریفورم) کے لئے ٹیکس دہندگان کو بہتر سہولیات اور خدمات فراہم کئے جانے کی ضرورت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو ان کی تنخواہ یا آمدنی سے کی گئی ٹیکس منہا کرنےکے بارے میں باضابطہ طور پر معلومات حاصل کرنے کا حق ہے۔
مسٹر جیٹلی نے سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) کی طرف سے شروع کی گئی ایس ایم ایس الرٹ سروس کا یہاں آغاز کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ٹیکس قوانین پر عمل کرنے میں مدد کے لئے ان کو زیادہ سے زیادہ خدمات دی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس دہندگان کو دی جانے والی خدمات کو اپ گریڈ کرنے کی پابندعہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سروس کا فائدہ تقریبا 2.5 کروڑ پرائیویٹ اور سرکاری ملازمین کو ہوگا۔ اس کے تحت ہر سہ ماہی ٹیکس کی کٹوتی کی معلومات براہ راست ٹیکس دہندگان کو دی جائے گی۔
اس کے ساتھ ہی اسی طرح کی سروس آمدنی کے ذرائع پر ٹیکس کی کٹوتی کرنے والوں کو بھی ایس ایم ایس بھیج کر بتایا جائے گا کہ وہ وقت پرریٹرن بھریں۔ انہوں نے کہا کہ سی بی ڈی ٹی جلد اس سروس کو غیر تنخواہ دار 4.4 کروڑ ٹیکس دہندگان تک بھی پہنچائی گا جو ٹیکس ادا کرنے والے ایس ایم ایس الرٹ چاہیں گے انہیں ای ریٹرن داخل کرتے وقت اپنا موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arun jaitley launches sms alert service for tds deductions in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply