ارون جیٹلی نے تین ماہ کی رخصت علالت کے بعد وزارت مالیات پھر سنبھال لی

نئی دہلی :مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے تین ماہ کی طویل رخصت علالت کے بعد وزارت مالیات کا کام کاج پھر سنبھال لیا۔انہوں نے ایسے وقت میں وزارت کا کام کاج دوبارہ سنبھالا ہے جب روپے کی قدر میں تسلسل سے ہونے گراوٹ آنے کے باعث حکومت سخت تشویش میں مبتلا ہے۔اس ماہ کے اوائل سے ڈالر کے مقابلہ میں ہندوستانی روپے کی قدر 70روپے سے زائد ہو چکی ہے۔

جس سے عالمی منڈی میں ہندوستان کے خسارے میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ان کی علالت کے دوران وزیر ریلوے پیوش گوئل ان کی وزارت کا بھی چارج سنبھالے ہوئے تھے۔

واضح ہو کہ ارون جیٹلی مئی میں گردے کی پیوند کاری کرانے کے بعد رخصت علالت پر تھے۔نارتھ بلاک میں ان کے پہنچنے پر ان کے معاونین اور اہلکاروں نے ان کا خیرمقدم کیا۔ مسٹر جیٹلی نے پہلے روز سکریٹری مالیات ہنس مکھ ادھیا اور سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز اور سینٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز کے چیرمینوں دونوں وزارتوں کے افسران بالا سے میٹنگیں کیں۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arun jaitley back as finance and corporate affairs minister in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply