رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں بالواسطہ ٹیکس آمدن میں15.8 فیصد اضافہ

نئی دہلی: (یو این آئی) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ستمبر تک ملک کا بالواسطہ ٹیکس کلکشن 3.86 لاکھ کروڑ روپے رہا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کلکشن کے مقابلے میں 15.8فیصد زیادہ ہے۔
سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسیز کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں بالواسطہ ٹیکس سے 9.8لاکھ کروڑ روپے کلکشن کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ پہلی ششماہی تک جمع شدہ ٹیکس بجٹ اندازہ کا 39.4 فیصد ہے۔
اپریل سے ستمبر تک چھ ماہ میں مجموعی ٹیکس کلیکشن 4.66لاکھ کروڑ روپے رہا جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں مجموعی ٹیکس کلکشن کے مقابلے میں 10.3 فیصد زیادہ ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: April september income tax revenue up 15 8 in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply