ایپل نے ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک کی قیمت والے موبائیل فون کے نئے ماڈل جاری کیے

نئی دہلی: ایپل نے نت نئی تکنیک اور پچھلے ماڈلوں سے زیادہ خوبصورت اور دیدہ زیب ماڈل میں اپنا الیکٹرانک ساز و سامان منڈی میں لانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایپل پارک کے اسٹیو جابس تھیٹر میں ایپل تقریب میں آئی فون ایکس ایس، آئی فون ایکس ایس میکس اور آئی فون ایکس آر کے ناموں سے 3نئے آئی فون ماڈل بازار میں پیش کیے ہیں۔

آئی فون ایکس ایس اور ایکس ایس میکس آئی فون ایکس ماڈل کی نئی تکنک کے ساتھ نئی پیشکش ہے۔ آئی فون ایکس ایس کی اسکرین کا سائز تو وہی 5.8انچ ہے لیکن آئی فون ایکس ایس میکس کی اسکرین کا سائز 6.5انچ کا ہے جو کہ آئی فون میں اب تک کاسب سے بڑا اسکرین سائز ہے۔

ایپل نے نئی ایپل واچ سریز 4 کا بھی اعلان کیا ہے۔آئی فون ایکس 64جی بی کا ماڈل99ہزار 900روپے کا، 256جی بی والا ماڈل ایک لاکھ 14ہزار900روپے کا اور 512جی بی والا ماڈل ایک لاکھ34ہزار900روپے کا ہے۔جبکہ آئی فون ایکس میکس میں اس قسم کے ماڈلوں کی قیمت بالترتیب ایک لاکھ9ہزار 900روپے، ایک لاکھ 24ہزار900روپے اور ایک لاکھ 44ہزار 900روپے ہے۔

آئی فون ایکس آر میں اتنے ہی جی بی والے مابائیل فون کی قیمتیں بالترتیب 76ہزار900روپے، 81ہزار900روپے اور 91ہزار900روپے ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Apple iphone xs launch in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply