’اڑان ‘ کے تحت دہلی شملہ ہوائی کرایہ میں کمی کر دی گئی

نئی دہلی:سرکاری ائرلائن کمپنی ایر انڈیا کی اکائی الائنس ایر نے ”اڑان“ کے تحت پچھلے ہفتہ دہلی۔ شملہ راستہ پر شروع کی گئی پرواز کے لیے زیادہ کرایہ لینے کی خبر کے بعد اس روٹ کا کرایہ 2036 روپے سے گھٹا کر 1933 روپے کردیا ہے۔ قبل ازیں 27 اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے جب سستے فضائی سفر والی علاقائی رابطہ منصوبہ (آر سی ایس)کی پہلی پرواز کو شملہ سے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیاتھا تو منصوبہ کے تحت آنے والی سیٹوں کا کرایہ 2036 روپے رکھا گیاتھا۔ اس میں بنیادی کرایہ 1920 روپے اور سروس ٹیکس 108 روپے رکھا گیاتھا جو بنیادی کرایہ کا 5.6 فیصد ہے۔ آر سی ایس کے ضابطوں کے مطابق سروس ٹیکس محض بنیادی کرایہ کا 10 فیصد یعنی 192 روپے ہی لگایا جانا چاہیے تھا۔ گزشتہ 28 اپریل کو اس تعلق سے شہری ہوا بازی کے وزیر جینت سنہا سے سوال پوچھے جانے پر انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایرلائن کے افسران سے بات کرنے بعد ہی اس بابت کچھ کہہ پائیں گے۔
اس کے بعد ایرلائنز نے سروس ٹیکس گھٹا کر 11 روپے (192 روپے کا 5.6 فیصد) کردیا ہے۔ ساتھ ہی دو دیگر محصول چار چار روپے سے گھٹا کر ایک ایک روپے کردیاگیا ہے۔ اس طرح اس راستہ پر نیا کرایہ 1933 روپے طے کیاگیا ہے۔ چھوٹے اور درمیانی شہروں کو فضائی راستہ سے بڑے شہروں سے جوڑنے کے لیے شروع کی گئی آر سی ایس کے تحت ہر پرواز میں نصف سیٹوں کے لیے زیادہ سے زیادہ کرایہ سرکار نے طے کردیا ہے۔ جب کہ باقی نصف سیٹوں کے لیے ایرلائنس بازار کی شرحوں کی بنیاد پر کرایہ طے کرسکتی ہے۔ سستے کرایہ کی مدد میں ہونے والے نقصان کی بھرپائی کے لیے سرکار کی جانب سے ائرلائنز کو وائبلٹی گیپ فنڈ تک (VGF) ازالہ کا بندوبست ہے۔ فاصلے کے حساب سے کرایہ کے ساتھ ساتھ ہر سیٹ کے لیے وی جی ایف یعنی ازالہ کی رقم بھی طے ہے جس کا مختلف اسباب کو دھیان میں رکھ کر تعین کیاگیا ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Air india reduces fare from delhi to simla in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply