نوٹ بندش کے بعد 21کروڑ 54لاکھ روپے کی جعلی کرنسی برآمد

نئی دہلی: مرکزی وزیر مملکت داخلہ ہنسراج اہیر نے لوک سبھا کو مطلع کیا کہ ہزار اور پانچ سو کے نوٹ بند کرنے کے بعد 21کروڑ 54لاکھ روپے کی جعلی کرنسی ضبط کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے توسط سے ایسی اطلاعات ملی تھیں کہ پاکستان جعلی کرنسی تیار کرنے اور اسے ہندوستان میں اسمگل کرنے میں ملوث ہے لیکن جب سے نوٹ بندش ہوئی ہے ایسی کوئی شہادت نہیں ملی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ یہ جعلی کرنسی پاکستان سے آئی ہے۔
وزیر داخلہ نے مزیدکہا کہ پولس نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے جو جعلی ہندوستانی کرنسی نوٹ ضبط کیے ہیں ان میں حال ہی میںجاری کیے گئے 2000،500اور200کے نوٹ بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پورے ملک سے 2000روپے کے 39604نوٹ ضبط کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ سب زیادہ جعلی کرنسی دہلی اور گجرات سے ضبط کی گئی ہے۔

Title: 21 54 crore in fake currency seized post demonetisation delhi gujarat on top | In Category: بزنس  ( business )

Leave a Reply