ایک ہزار کا نوٹ نئے ڈیزائن کے ساتھ جلد واپسی کرے گا

نئی دہلی:سرکار ایک ہزار روپے کا نیا نوٹ نئے رنگ اور بدلے ہوئے رنگ روپ کے ساتھ لائے گی۔ معاشی امور کے سکریٹری شکتی کانت داس نے آج کہا ہے کہ اگلے چند ماہ کے دوران نئے رنگ اور نئے ڈیزائن کے ساتھ ایک ہزار روپے کا نوٹ کا پھر سے چلن ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ سرکار نے 8 نومبر کی رات سے 500 اور ایک ہزار روپے کے نوٹ بند کردیے ہیں۔ آج سے پانچ سو روپے کے نوٹ کی جگہ نیا نوٹ رواج میں آگیا ہے۔ دو ہزار روپے کا نوٹ بھی پہلی بار رواج میں لایا گیا ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 1000 rupee note will be back soon in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply