روچی گھنشیام:یو کے میں27ویں ہندوستانی ہائی کمشنر،پاکستانی امور پر زبردست دسترس حاصل

گذشتہ ماہ 12نومبر کو یو کے کی نئی اور27ویں ہندوستا نی ہائی کمشنر کے طور پر چارج سنبھالنے والی روچی گھنشیام کو پاکستانی معاملات کا زبردست تجربہ ہے اور یو کے کی ہائی کمشنر بننے سے پہلے وہ وزارت خارجہ میں سکریٹری(مغرب) تھیں۔

انہیں 1947میں آزادی کے بعد کوئی کلیدی عہدہ سنبھالنے والی دوسری خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ابھی تک وجے لکشمی پنڈت کو ہی پہلی ہائی کمشنر ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ وہ 1954تا1961اس عہدے پر فائز رہیں۔وہ وی کے کرشنا مینن اور بی جی کھیر کے بعد ، جنہوں نے آزادی کے فوراً بعد ہند یو کے تعلقات کو فروغ دیا،تیسری سفیر تھیں ۔

لکشمی پنڈ طویل ترین عرصہ سات سال تک اس عہدے پر فائز رہیں جبکہ آئی ایم سنگھوی 1991سے1997تک چھ سال اور کرشنا مینن 1947تا1952پانچ سال تک اس عہدے پر فائز رہے۔ چار ہائی کمشنروں بشمول موجودہ سفیر متعین امریکہ نوتیج سرنا کی میعاد ایک سال سے بھی کم ( دس ماہ ) رہی۔مختصر میعاد کے لیئے جو دیگر سفیر رہے وہ پرکاش مہروترہ (جولائی تا دسمبر1984)،کلدیپ نائر(مارچ تا نومبر1990) اور سلمان حیدر (جنوری تا جولائی 1998 )ہیں۔

روچی گھنشیام نے، جو اس سال اپریل میں لندن میں ہوئے دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے حکومتی وفد میں شامل تھیں،ایسے وقت عہدہ سنبھالا ہے جب یو کے29مارچ 2019کو یورپی یونین کو الوداع کہنے والا ہے۔

جہاں تک محترمہ روچی کی تعلیمی استعداد کا تعلق ہے تو وہ کیریرڈپلومیٹ ہیں ،جنہوں نے 1982میں انڈین فارن سروس جوائن کی۔ یوکے کی ہا ئی کمشنر بننے سے پہلے وہ وزارت خارجہ میں مغرب کے امور سے متعلق سیکریٹری تھیں۔وہ اپریل2017تا نومبر 2018 اس عہدے پر رہیں۔ ان کا خارجہ سروس کیریر 36سال پر محیط ہے۔ اس دوران وہ مئی 1984سے مئی1987تک دمشق میں تھرڈ سکریٹری رہیں جہاں انہوں نے عربی زبان بھی سیکھی۔

وہ جون1987تا جنوری1991وزاارت خارجہ میں انڈر سکریٹری XAV/Concرہیں۔ نیپال میں ہندوستانی سفارت خانہ میں 1991تا1994بی پی کوئرالہ ہند نیپال فاو¿نڈیشن کی سکریٹری کے عہدے پر فائز رہیں۔1994سے1997تک بروسلز میں ہندوستانی سفارت خانہ میں فرسٹ سکریٹری (انفرمیشن اینڈ کلچر) رہیں۔وہ 1998سے2000تک اسلام آباد ہائی کمیشن میں قونصلر (پولیٹیکل) رہیں۔ اگست 2000سے مارچ 2004تک وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر (پاکستان)اور ڈائریکٹر سی این وی ڈویژن رہیں۔
محترمہ روچی گھنشیام نیو یارک میں منسٹر تھیں۔

مئی 2004سے مارچ2008تک اقوام متحدہ میں مستقل نمائیندہ رہیں۔مارچ 2008سے اکتوبر2011تک روچی گھنشیام مغربی افریقہ کے ممالک گھانا، برکینا فاسو، سیارا لیون اور ٹوگو میں ہائی کمشنر رہیں۔وہ وزارت خارجہ میں یورپ ویسٹ ڈویژن میں نومبر2011سے اکتوبر 2014تک جوائنٹ سکریٹری /ایڈیشنل سکریٹری کے عہدے پر فائز رہیں۔

انہوں نے اکتوبر2014سے اپریل2017تک جنوبی افریقہ کے ساتھ ساتھ لیسوتھومیں بھی ہندوستانی ہائی کمشنر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتی رہیں۔
وہ1960میں پیدا ہوئیں ۔ انہوں نے بھوپال یونیورسٹی سے سائیکالوجی میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ۔وہ بہت روانی سے ہندی اور انگریزی بولتی ہیں۔ محترمہ روچی گھنشیام کی شادی مسٹر اے آر گھنشیام سے، جو ریٹائرڈ آئی ایف افسر ہیں، ہوئی ۔ان دونوں کے دو بیٹے ہیں۔

Read all Latest politics news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from politics and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ruchi ghanashyam 27th indian high commissioner to ukwell versed with pakistan affairs in Urdu | In Category: سیاسیات Politics Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.