پنجاب حکومت پاکستان کومدینہ جیسی ریاست بنانے کے وزیر اعظم عمران خان کے خواب کو چکنا چور کرنے کے درپے

طاہر فرید ،پاکپتن

قارئین آج میرا کالم پنجاب حکومت بیڈ گورننس سے متعلق ہے کہ جس نے وزیر اعظم عمران خان کے ” ریاست مدینہ“ کے خواب کو چکنا چور کر دیا ہے پاکستان تحریک انصاف بھاری عوامی مینڈیٹ غربت بے روزگاری اور لاقانونیت سے تنگ سابق حکومت کے خلاف احتجاج اور دھرنوں سے بلند وبانگ دعووں کے زریعے حکومت میں آئی اور عمران خان نے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کی محرومیوں کو دور کرنے کے لئے پنجاب کے پسماندہ علاقہ عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کیا لیکن بد قسمتی سے پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے خود کو خادم اعلیٰ بنانے کی بجائے صوبہ پنجاب کی گورننس کو بہتر کرنے کی بجائے بدحالی کی طرف دھکیل دیا ہے جسکی وجہ پنجاب میں انتظامی امور پر گرفت نہ ہونا اور خود پنجاب کے پسماندہ علاقے سے ہونے کے باوجود عوامی مشکلات کا خاتمہ صحت و صفائی تعلیم ڈویلپمنٹ امن و امان کی صورعت حال کو کنٹرول میں نہ لانا ہے جسکی ایک تازہ مثال ڈویژن ساہیوال کے چلڈرن وارڈ میں علاج معالجہ کی ابتر صورت حال اور انتظامےہ کی غفلت اور لاپروائی سے چلڈرن وارڈ میں ائیر کنڈیشنڈ بند ہونے پر آٹھ معصوم چراغ گل ہو جانا ہے۔

قارئین کو اس افسوس ناک واقعہ سے آگاہ کرتا چلوںڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال انتظامیہ کی لاپرواہی وغفلت سے بچوں کوموت کی نیند سلادیا،چلڈرن وارڈ کی نرسری کا اے سی خراب ہو نے سے8بچے دم توڑ گئے۔ میڈیا کے ذریعہ واقعہ کی اطلاع پر ڈی سی ہسپتال پہنچے ،ڈی سی نے ایم ایس آفس کا اے سی چلڈرن وارڈ میں لگوادیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں بچوں کے وارڈ کے اے سی کی خرابی پر انتظامیہ کی مبی نہ غفلت اور گرمی بڑھ جانے کی وجہ سے 8 نو مولود بچے زندگی کی بازی ہار گئے جس پر لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فیصل آباد روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا،ہسپتال انتظامیہ نے پہلے تو لواحقین پر دباؤ ڈال کر واقعہ کو دبانے کی روائتی کوششیں کی لیکن جیسے ہی خبریں میڈیا پر آئیں توانتظامیہ حرکت میں آگئی دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب اور اور صوبائی وزیر صحت نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری رپورٹ طلب کرلی ڈپٹی کمشنر محمدزمان وٹو کی طرف سے حکام بالا کو بھجوائی جانے والی رپورٹ میں بائیو میڈیکل انجینئر لقمان تابش کو اے سی کی خرابی کا ذمہ دار قرار دیکر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور غفلت کے مرتکب دیگر عملہ کے خلاف کارروائی کرنے کا کہا گیاہے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پرایڈیشنل سیکریٹری صحت رفاقت علی ہسپتال پہنچے اور ان کی زیرنگرانی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ایم ایس آفس میں ہوا ۔ایڈیشنل سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ شام تک تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ جائے گی اور ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے گی۔

واضح ہو کہ سول ہسپتال ڈویژن بھر میں اپنی نوعیت کا واحد ہسپتال ہے جہاں ڈویژن کے تینوں اضلاع ساہیوال۔ اوکاڑہ، پاکپتن کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی روزانہ ہزاروں مریض علاج کے لیے آتے ہیں۔ہسپتال کی بچہ وارڈ میں صرف 18 بیڈز ہیں جہاں اس وقت تقریباً 44 بچے زیر علاج ہیں۔ یاد رہے کہ اس ہسپتال میں بدانتظامی اور ڈاکٹرز کی طرف سے ڈیوٹی میں عدم دلچسپی کی داستان اکثر اوقات سنائی دی جاتی رہی ہے ساہیوال ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں ڈلےوری کے بعد نارمل بچوں کو ٹریٹمنٹ کے لئے ایڈ مٹ کیا جاتا ہے جہاں پر وارڈ میں ورثاءکو جانے نہیں دیا جاتا جبکہ زچہ پہلے ہی ڈلیوری کے باعث الگ خواتین وارڈ میں زیر علاج ہوتی ہےں۔ انتظامیہ کا چلڈرن وارڈ میں والدین کا داخلہ ممنوع کر کے بچوں کو نرسوں کے رحم و کرم پر چھوڑدےا جاتا ہے بچوں کی ہلاکتوں کاواقعہ بھی ایسی لاپرواہی سے پیش آیا جہاں ایسے بندش کے باعث بچے وارڈ میں تڑپ ٹرپ کر جان دیتے رہے لیکن آٹھ ہلاکتوں کے بعد انتظامیہ کو علم ہوا ورنہ مزید زیر علاج بچوں کی ہلاکتیں ہو سلتی تھیں بچوں کی ہلاکتوں پر انکے والدین پر عید کی جو خوشیاں مانند پڑ چکی ہیں اور انکے لخت جگر جو کے کھلنے سے پہلے ہی مر جھا چکے ہیں کےا انہیں انصاف ملے گا یہ ایک سوالیہ نشان ہے ہمیشہ کی طرح ہسپتال انتظامیہ اور حکوت ایک آدھ اہلکار کو قربانی کا بکرا بنا کر معطل پھر بحال کر دے گی ۔

نہیں آئیں گے تو صرف وہ معصوم جو اس دنیا سے چلے گئے وزیر اعلی جناب عثمان بزدار صاحب آپ سرکاری شاہی محل میں اپنے بچوں کے ساتھ اے سی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ آپ کے میں گوش گزار کرتا چلوں پنجاب کے ہر ہسپتال میں کچھ ایسا ہی حال ہے علاج معالجے کا جہاں پر مریض تڑپ رہے ہوتے ہیں اور انکے رشتہ داربر وقت چیک اپ اور علاج معالجے کے لئے دہائی دیتے سرا پا احتجاج دکھائی دیتے ہیں اللہ نے آپ کو یہ منصب عطاءفرمایا ہے اس عوام کی خاطر خدارا ہسپتالوں کے روزانہ کی بنےاد پر دورے کریں اور حقیقیی معنوں میں انتظامےہ کو علاج معالجے کی صورت حال کو تسلی بخش کرنے کے احکامات دئے جائیں کیونکہ امیر کا علاج تو پرائےویٹ اچھے ہسپتال میں ہو جاتا ہے لیکن غریب کا صرف سرکاری ہسپتال ہے ا س غربت اور افلاس کے دور میں۔

Read all Latest politics news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from politics and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Punjab govt sabotage imran khans dream to make pakistan madina type in Urdu | In Category: سیاسیات Politics Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.